واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا ڈاکومنٹ اسکینر فیچر متعارف

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستاویزات اسکین کرنے کا ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو دستاویزات شیئر کرنے کے عمل کو مزید آسان بنائے گا اور اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ کے اندر ہی اپنی دستاویزات اسکین کر سکیں گے۔

یہ فیچر آئی فون صارفین کے لیے پہلے سے موجود تھا اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اسے دستاویزات شیئرنگ مینیو میں “اسکین ڈاکومنٹ” کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین اپنے ڈیوائس کے کیمرے سے دستاویزات اسکین کر سکیں گے۔

اسکیننگ کے بعد صارفین کو پریویو دیکھنے اور ضرورت کے مطابق ترامیم کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

ایپ خودکار طور پر مارجن تجویز کرے گی لیکن صارفین اسے اپنی مرضی سے ایڈجسٹ بھی کر سکیں گے اور اسکین مکمل ہونے پر دستاویز کو انفرادی یا گروپ چیٹ میں شیئر کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے اسکین کی گئی دستاویزات کا معیار بہترین ہوگا جو پڑھنے میں آسانی فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں