ملک بھر میں بارشوں کے باعث حادثات میں 50 افراد جاں بحق،مزید بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں تین روز کے دوران بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے 5 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی،پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نےآزاد کشمیراسلام آباد اور پوٹھوہار میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے، لاہور سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال،اورجہلم کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔

اس کے علاوہ پشاور،چارسدہ،نوشہرہ میں بھی موسلادھاربارش متوقع ہے،ہزارہ،ملاکنڈ سمیت بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کی وارننگ جاری کردی گئی۔

وزیراعظم نےحکام کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی،چیئرمین این ڈی ایم اے نے ویڈیو پیغام میں کہا آنے والےدنوں میں سیلاب کا خدشہ ہے ،شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں