شفقت شاہ کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

کراچی: سینیر سیاستدان اور ممتاز سماجی رہنماء ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔

شفقت شاہ نہ کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کیلئے مشعل راہ ہیں اور بہادر سپوتوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں ہونگی۔

شفقت علی شاہ کی حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ملک دشمن عناصر کو انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں