ابوظبی. دبئی کی معروف ٹورازم کمپنی سالار گروپ نے ابوظبی میں اپنی نئی پرانچ اوپن کر دی ہے افتتاحی تقریب میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت کبیر خان آفریدی نے بطور مہمان خاص شرکت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد رائل گجرات ریسٹورنٹ ابوظبی میں کیا گیا.
جس میں دیگر کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں مقیم کاروباری شخصیات جنت آفریدی‘رفیق حسن نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سوشل میڈیا کے ستاروں نے بھی کمپنی کے فاونڈر اور سی ای او بہار علی کی دعوت پر خصوصی شرکت کی۔ بہار علی نے بتایا کہ دبئی آفس کی جلد کامیابی کے بعد انہوں نے ابوظبی میں نئی برانچ کا سوچا اور جلد ہی اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔والدین کی خصوصی دعاوں اور انتھک محنت کی بدولت انکو جلد ترقی ملی۔انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کو بیرون ملک اچھے تعلیمی اداروں میں پڑھنے کے لیے ہم مواقع فراہم کرینگے۔ ورک پرمٹ اور آوٹ باونڈ ورک کی تمام سہولیات انکے آفس میں موجود ہے۔ہم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جو اعلان کیا اس کو عملی شکل بھی دی۔ تقریب سے کبیر آفریدی نے بھی خطاب کیا اور بہار علی کو انکی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں بہار علی نے مہمان خاص کبیر آفریدی کو بطور برانڈ ایمبیسڈر کمپنی کی طرف سے کارDodge Challenger SRT گفٹ کی۔لانچ تقریب کے بعد ابوظبی میں سالار خان ٹورازم کے نئے آفس کا افتتاح کبیر آفریدی کے ہاتھوں کیا گیا۔اور اس موقع پر آفس میں مختلف ویزہ سروسز سے مہمانوں کو بریف کیا گیا۔