توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشری بی کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہوئی، کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی، ملزمان کے 342 کے بیان اور حتمی دلائل مکمل ہوچکے تھے۔
16 اکتوبرکو توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت ہوئی تھی، 16اکتوبرکے بعد کیس کی سماعت 3 مرتبہ ملتوی ہو چکی تھی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔











