آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈائی بیچ پر فائرنگ کرنے والوں سے رابطے کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست افراد کا ایک گروپ بونڈائی جانے کا منصوبہ بنارہا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے، مشتبہ افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، ان پر الزامات عائد نہیں کیے گئے تو انہیں رہا کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے ایک تہوار کی تقریب پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا بھارتی شخص ساجد اکرم مارا گیا اور اسکے حملہ آور بیٹے کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ زخمی ہونے والے حملہ آور 24 سالہ نوید اکرم پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ حملہ آور پر دہشت گردی سمیت 59 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔











