دبئی- ہر سال کی طرح اس سال بھی یواے ای میں بننے والی مسیحی برادری کیطرف سے پاکستان قونصلیٹ دبئی میں قونصل جنرل حسین محمد، احمد فراز، عمران شاہد جنید مرتضیٰ سے مسیحی برادری کے وفد نے خصوصی ملاقات کی اور کرسمس کا کیک پیش کیا۔




اس موقع پر مسیحی برادری کے وفد میں ڈیکن، سنیل سنور,سیموئل کو کب ، سموئل مسیحی کے علاوہ دیگر شامل تھے۔ قونصل جنرل حسین محمد نے اپنے سٹاف کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور کہا کہ مسیحی بھائیوں نے پاکستان میں بہت قربانیاں دی ہیں ہم مسیحی برادری کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جا نے دیں گے۔ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے, آخر میں پاکستان یواے ای کیلئے امن و سلامتی کی خصوصی دعا بھی کی گئی.











