اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ، عمران خان کی بہنوں سمیت 400 افراد کیخلاف مقدمہ

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کر لیا گیا۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان ، نورین نیازی، قاسم خان ،سلمان اکرم راجہ ،عالیہ حمزہ، نعیم پنجوتھہ اور تابش فاروق کو نامزد کیا گیا ہے۔

35 نامزد سمیت 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ریاست پر حملے کی مجرمانہ سازش کی منصوبہ بندی کی دفعہ 120 بھی شامل ہے۔

مقدمے میں نامزد 14 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کر دیا گیا ، عدالت نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں