کراچی میں بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق

کراچی میں انتظامیہ کی غفلت ایک اور جان لے گئی۔ کورنگی زمان ٹاؤن میں بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

سانحہ نیپا کے بعد کراچی میں انتظامیہ کی غفلت ایک اورشہری کی جان لےگیا، 70 سال کے شہری کھلے نالے میں گرکرجاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں نالے پرحفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری سائیکل پکڑ کرپیدل جارہے تھے، اچانک توازن بگڑا اور وہ نالے میں جا گرے، والد کو تلاش کرتے بچوں نے سائیکل سے شناخت کی۔ کالے خان زمان ٹاؤن سیکٹر 34 تھری کے رہائشی تھے۔ بچے بغیرکسی قانونی کارروائی کے لاش ایمبولینس میں ساتھ لےگئے۔

اہلِ علاقہ نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید تنقید کی، کہا نالے کے اطراف حفاظتی دیوار یا ریلنگ موجود نہیں۔ پہلے بھی بچے نالےمیں گرچکے ہیں۔ کئی بار شکایات کےباوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نالے کے اطراف فوری طور پر حفاظتی دیوارتعمیر کی جائے تاکہ ایسے جان لیوا حادثات سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں