دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی دولت میں ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 358.7 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ان خاندانوں کی مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
بلومبرگ کی ورلڈز رچسٹ فیملیز 2025 کے عنوان سے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں عرب کے 3 بااثر اور دولت مند خاندانوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا النہیان خاندان، سعودی عرب کا آل سعود اور قطر کا آلثانی خاندان شامل ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے حکمران آلنہیان خاندان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت کا تخمینہ 335.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
سعودی عرب کا شاہی آل سعود خاندان فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جن کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر ہے۔ قطر کا آل ثانی خاندان فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی مجموعی دولت کا اندازہ 199.5 ارب ڈالر ہے۔
فہرست میں معروف ریٹیل اسٹور چین والمارٹ کے مالک امریکا کے والٹن خاندان کو دنیا کا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے ، ان کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔











