سڈنی حملے میں پاکستان کو بدنام کرنے کی اسرائیلی اور بھارتی کوشش ناکام

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈائی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی، اسرائیلی اور افغان سازش ناکام ہوگئی ہے۔

بونڈائی پر دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی، اسرائیلی اور افغان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا کہ حملے آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔

بھارتی اور افغان سوشل میڈیا نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی تصاویر پھیلائیں۔ کسی بھی مستند عالمی ذرائع نے پاکستان کے خلاف الزامات کی حمایت نہیں کی۔

افغان اور اسرائیلی میڈیا نے نوید اکرم نامی شہری کی تصاویر چلائیں۔ جھوٹے پروپیگنڈے پرشیخ نوید اکرم خود منظر عام پر آگئے اور میڈیا پر کیا جانے والا الزام مسترد کیا۔

نوید اکرم کا کہنا تھا اسرائیلی بھارتی اور افغان میڈیا گمراہ کن خبریں پھیلا رہا ہے۔ جس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

نوید اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر وضاحتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ واقعے سے ان کا کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آسٹریلیا میں ہی مقیم ہیں لیکن ان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں اور ان کی تصویر کا غلط استعمال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں