خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں کل(ہفتہ) سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے،پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کیلئے الرٹ بھی جاری کر دیا۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ سمیت دیگر اضلاع میں 13 سے 15 دسمبرتک بارش و برفباری کا امکان ہے،پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث ناران، کاغان سمیت بالائی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے ۔
شدید بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے،عوام احتیاط کریں۔











