امریکی سپیشل فورسز نے گزشتہ ماہ بحر ہند میں چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ مار کر دفاعی سامان ضبط کرلیا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دفاعی سامان میں ایران کے روایتی ہتھیاروں کے پرزے شامل تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران جانے والے دفاعی سامان کو موقع پر تباہ کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز سری لنکا کے قریب سمندر میں روکا گیا اور اسے تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ ضبط کیے گئے سامان کی نوعیت اور مقدار کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔











