متحدہ عرب امارات کا 54 واں عید الا تحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس ایک ساتھ منایا گیا

دبئی پاکستان پیپلز پارٹی گلف/ مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام UAE کا 54 واں قومی دن (عید الا تحاد) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کی تقریب دبئی کے ایک ہوٹل میں ہوئی جس میں میاں منیر ہانس، نثار خٹک، ذوالفقارعلی مغل، ملک محمد اسلم ، عرفان قمر گوندل، ملک محمد اسحاق، قیصر آفریدی ، رضوان عبداللہ جمبو ، سمیع اخون خیل ، نور مگسی ، اعجاز لاشاری ، احسان شفیق گوگا ، فرخ سیدین، چودھری راشد علی بریار، سردار کامران الہی ، رائے سعید بشیر منج ، ملک عمران اور ڈاکٹر بو عبداللہ نے شرکت کی-


دوہری تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کی سعادت رضوان عبداللہ جمبو نے حاصل کی- تقریب میں PPP گلف/ مڈل ایسٹ کی سینئر قیادت اور یواے ای کی تمام ریاستوں سے آئے ہوئے پارٹی کارکنان نے بھرپور انداز میں شرکت کی-
پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے رہنماؤں نے پاک امارات تعلقات، خطے کی سیاسی صورتِ حال اور پارٹی کے تاریخی سفر پر خطاب کیا۔مقررین نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، ترقی اور امن کا مضبوط استعارہ ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس جمہوریت، شہادت اور عوامی خدمت کے 58 سال مکمل ہونے کی یاد دلاتا ہے۔
تقریب کے شرکاء نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، پارٹی کے شہدا، شیخ زیدالنہیان ، شیخ راشد المکتوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں کیں- پروگرام کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس اور یواے ای کے عید الا تحاد کا کیک کاٹا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں