ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے۔ چند برس قبل جو ٹیکنالوجی معاشرے کے زیرِ استعمال تھی آج ان کا استعمال بہت حد تک کم ہو چکا ہے جبکہ بہت سی ٹیکنالوجیز جو آج موجود ہیں وہ مستقبل میں زیر استعمال نہیں رہیں گی۔
درج ذیل ایسی ٹیکنالوجیز ہیں جن جبکہ 2030 تک ممکنہ طور پر دوسری ٹیکنالوجیز لے لیں گی۔
آئندہ آنے والے برسون میں بائیومیٹرک لاگ انز پاسورڈز کی جبکہ لے لیں گے جبکہ ڈیجیٹل والیٹ اور اسمارٹ لاکس بالترتیب پلاسٹک کارڈز اور روایتی چابیوں کی جگہ استعمال کیے جائیں گے۔
کیش، کیبلز اور کاغذ کی رسیدوں کی جگہ وائر لیس نظام، کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے طریقے اور کلاؤڈ سروس زیر استعمال ہوں گی۔ یہاں تک کہ ٹیلی ویژن چینلز اور پیٹرولیم مصنوعات سے چلنے والی گاڑیوں کی اہمیت اسٹریمنگ اور صاف توانائی کے بڑھنے کی وجہ سے کم ہو جائے گی۔
کلاؤڈ اسٹوریج کے تیز، محفوظ اور زیادہ قابلِ اعتبار ہونے کی وجہ سے ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیوز کا استعمال بھی کم ہو جائے گا۔
آنے والی دہائی مکینیکی دور کے اختتام اور ڈیجیٹل دنیا کےآغاز کا اشارہ دیتی ہے۔












