دبئی میں Positive Spirit Council UAE کی جانب سے شاندار اور سماجی طور پر مفید پروگرام کا انعقاد

دبئی میں Positive Spirit Council UAE کی جانب سے ایک شاندار اور سماجی طور پر مفید پروگرام کا انعقاد کیا گیا- جس میں کمیونٹی ممبرز، نوجوان رضاکاروں اور فیمیلیز کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد صحت مند سرگرمیوں، مثبت طرزِ زندگی اور سماجی آگاہی کو فروغ دینا تھا۔


اس ایونٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت دبئی پولیس کے ساتھ تعاون اور شمولیت تھی۔ دبئی پولیس نے کمیونٹی کے سامنے اہم آگاہی اور رہنمائی پیش کی جن میں سوشل اور ڈیجیٹل سیفٹی، معاشرتی ذمہ داری،شہری قوانین، منشیات ، جرائم سے بچاؤ، نوجوانوں اور بچوں کے کردار اور ان کی حفاظت شامل ہیں-شرکا نے دبئی پولیس کے اس مثبت اور رہنمائی بھرے پیغام کو بے حد سراہا۔
پروگرام کے دوران مختلف گیمز، سرگرمیوں اور گروپ انٹرا یکشنز کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے کمیونٹی میں مثبت انرجی اور باہمی تعاون کا ماحول پیدا ہوا۔ بچوں، نوجوانوں اور والدین نے سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی دکھائی۔ایونٹ کے اختتام پر شرکا، رضاکاروں اور دبئی پولیس کو ان کی بھرپور شرکت اور تعاون پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔Positive Spirit Council نے اعلان کیا کہ مستقبل میں بھی دبئی پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے کمیونٹی کی بہتری اور آگاہی کے لیے مزید پروگرام جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں