شٹ ڈاؤن جاری رہا تو امریکی شرح نمو منفی ہوسکتی ہے، وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کا انتباہ

وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کیون ہیسیٹ نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی شٹ ڈاؤن طویل عرصے تک جاری رہا امریکی معیشت کی چوتھی سہ ماہی میں شرحِ نمو منفی ہو سکتی ہے۔

سی بی ایس کے پروگرام فیس دی نیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کیون ہیسیٹ نے کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی کے باعث تھینکس گیونگ تعطیلات سے قبل فضائی سفر میں شدید تاخیر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ’تھینکس گیونگ کا وقت سال کے دوران معاشی سرگرمیوں کے لحاظ سے سب سے مصروف ہوتا ہے، اور اگر لوگ اس موقع پر سفر نہیں کر رہے، تو چوتھی سہ ماہی میں معیشت منفی سمت میں جا سکتی ہے۔‘

شٹ ڈاؤن کے باعث 13,000 ائیر ٹریفک کنٹرولرز اور 50,000 سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہ کے بغیر کام کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شین ڈفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر مزید کنٹرولرز ڈیوٹی پر نہ آئے تو 20 فیصد تک پروازوں میں کٹوتی کرنا پڑ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں