پاکستان مسلم لیگ (ن) یوالے اس منیارٹی ونگ کے صدر جان قادر کی قیادت مسیحی وفد نے سفیر پاکستان عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری سے ان کے آفس میں ملاقات کی،

دبئی ، ممتاز سماجی و سیاسی را ہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) یوالے اس منیارٹی ونگ کے صدر جان قادر کی قیادت مسیحی وفد نے سفیر پاکستان عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں ڈیوڈ گل، گھونگا مسیح۔ پیٹر جاپانی,


کرس, ڈیوڈ گل. جوز انیل اولگا ڈیوڈ گل جوائس ایل ، سنیل کے علاوہ دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر جان قادر نے سفیر پاکستان کو مسیحی برادر ی کی مشکلات سے آگاہ کیا جس پر سفیر پاکستان نے وعدہ کیا کہ ہر پاکستانی کسی بھی قومیت سے تعلق رکھتا ہو ہم ان کی مدد کیلئے تیار ہیں ۔ جان قادر نے ایک بار پھر یاد دلایا جو آپ نے کوٹہ کا وعدہ کیا تھا اور ہمارا حق بھی بنتا ہے سرکاری اداروں میں 5 فیصد کا کوٹہ اُس میں نظر ثانی کی جائے اور ہمارے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔ سفیر پاکستان نے سینٹر سیٹیزن شپ سے ایک ٹائم مدد دینے کا وعدہ بھی کیا جس میں وہ اپنی میڈیسن کے علاوہ ضروریات زندگی کی وہ چیزیں بھی لے سکتے ہیں۔ آخر میں سفیر پاکستان نے ایڈوانس میں مسیحی بھائیوں کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک بھی کاٹا اور مبارکباد بھی دی اور ساتھ ہی ملک پاکستان امت مسلمہ کیلئے دعا بھی کی گئی .

اپنا تبصرہ بھیجیں