نیویارک سٹی نے انتخابات کے بعد اپنی خودمختاری کھودی، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیویارک سٹی نے انتخابات کے بعد اپنی خودمختاری کھو دی ہے اور اب میامی اُن شہریوں کے لیے ’پناہ گاہ‘ بن چکا ہے جو کمیونزم سے فرار چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بیان امریکا بزنس فورم میں دیا، جہاں انہوں نے 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی کے نیویارک کے نئے میئر منتخب ہونے پر تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس اتنے انتہا پسند ہو چکے ہیں کہ اب لوگ نیویارک کے کمیونزم سے بچنے کے لیے میامی کا رخ کریں گے۔ ممدانی نے اپنی مہم میں مفت ٹرانسپورٹ، کم لاگت مکانات، اور امیروں پر بھاری ٹیکس جیسے وعدے کیے تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے پچھلے 9 مہینوں میں 18 کھرب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری حاصل کی، جبکہ ان کے مخالفین معاشی تباہی لا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین معاشی ڈراؤنا خواب دے رہے ہیں، ہم معاشی معجزہ لا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں