آج آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ صاحب سے ملاقات

آج آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ صاحب سے ملاقات کی ۔
جس میں رجسٹریشن اور سرٹیفائیڈ پروفیشنل رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی قانون سازی اور اس کو مکمل کر کے سندھ اسمبلی میں پیش کیئے جانے پر اتفاق ہوا ۔
آج کل پورشن جو کے لیز اور ڈاکومنٹ کے ساتھ ہیں اور اب ان سب پر ایک تلوار لٹک رہی ہے کے انکو ڈیمولش کیا جائے گا یا مختلف افواہیں گردش ہیں اس موضوع پر بھی بات ہوئی جس پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ صاحب کی جانب سے اندیہ دیا گیا کے عوام کے مسائل انکی مشکل کو ہم سمجھتے ہیں انشااللہ بہت اچھا حل نکالینگے ،انکے ساتھ کسی قسم کی ذیادتی انشااللہ نہیں ہوگی۔

مسائل کے بہترین حل کے لیئے سب سے موزوں شخصیت سید ناصر حسین شاہ صاحب کو سمجھاجاتاہے ۔

وزیر بلدیات سندھ نے اس موقع پر عوام کو جلد از جلد ایک بڑے ریلیف پیکج کی خوشخبری سنانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے مثبت، عوام دوست اقدامات کر رہی ہے۔

ملاقات میں آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین راحیل ہارون، صدر ایم رحمان، جنرل سیکرٹری صابر شاہ، چیئرمین نارتھ ناظم آباد رئیلٹرز عرفان عالم، فاؤنڈر آل کراچی صیف الدین، صدر گلستان جوہر عرفان شیخ اسکیم 33 کے چیئرمین علی مخدوم میڈیا
سیکٹری راشد صدیقی ، سرجانی سے کامران صدیقی ، نارتھ کراچی کے چیئرمین عاصم زمان ناظم آباد کے چیئرمین عارف میمن اور دیگر معزز اراکین شریک تھے۔

وفد نے کہا کہ سید ناصر حسین شاہ صاحب کا وزیر بلدیات بننا کراچی کی عوام، رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور بزنس کمیونٹی کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ ان کی قیادت میں بلدیاتی نظام میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کی نئی راہیں کھلنے کی امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں