سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی کا آغاز 3 نومبر سے ہو گا۔
دوسری اور آخری قسط بروقت جمع نہ کرانے والے افراد حج پر نہیں جا سکیں گے، منسوخ کی گئی درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھیج دی جائے گی۔
حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی، عازمین اپنے واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کرا سکیں گے۔
دوسری قسط کی مد میں فی کس چھ لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم کے اضافی 2 لاکھ جبکہ ٹرپل بیڈ فیملی روم کے اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا پڑیں گے۔
دوسری قسط جمع کرانے واقت درخواست گزار پیکج تبدیل کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اس کے بعد پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔












