جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب سے دیئے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18.1 اوورز میں 139 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں صائم ایوب 37رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹوں کے ساتھ 36 رنز کی اننگز بھی کھیلی۔ ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 24 رنز اور عثمان خان 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کنگ بابراعظم صفر پر پولین لوٹے جبکہ کپتان سلمان آغا 2 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔حسن نواز نے 3 اور فہیم اشرف نے ایک سکور بنایا ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش نے 4 ، جارج نے 3 ، ولیمز نے 2 اوور نگیدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے جس میں ریزا ہنڈرکس 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ان کے علاوہ جارج نے 36 ، ٹونی ڈی زورزی نے 33 اوور کوئنٹن نے 23 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین ، صائم ایوب نے 2 ، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم ، سلمان آغا، عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز ، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور احمد پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔












