ملک بھر میں گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان

ملک بھر میں گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیاہے کیونکہ گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کیلئے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں جمع کروا دیں ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق سوئی نادرن نے گیس 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن نے گیس 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کرنے کی درخواست کی ہے ، سوئی نادرن کی درخواست پر7 نومبر اور سوئی سدرن کی درخواست پر11 نومبر کو سماعت ہو گی ۔

سوئی نادرن نے گیس نے اوسط قیمت 1955 روپے 50 پیسے مقرر کرنے اور سوئی سدرن نے اوسط مقررہ قیمت 1658 روپے 56 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے ۔

سوئی نادرن کا رواں مالی سال کیلئے52 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد مالی ضروریات کا تخمینہ ہے جبکہ سوئی سدرن نے مالی ضروریات کی مد میں 24 ارب سے زائد مالی ضروریات کا تخمینہ لگایا ہے ، سوئی نادرن کا ایل پی جی ائیرمکس منصوبے کی سبسڈی کی مد میں 58 کروڑ 20 لاکھ روپےشارٹ فال کا تخمینہ ہے ، سوئی سدرن کی گزشتہ برسوں کے خسارے کی مد میں 34 ارب 25 کروڑ روپے وصولی کی درخواست ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں