دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے ز یرقبضہ جموں و کشمیر پر مسلسل غیرقانونی قبضے سے ہونے والی ممکنہ تباہی کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔

دنیا بھر بھر میں 27 اکتوبر 1947کو بھارتی فوج کے حملے اور5 اگست 2019 کو بی جے پی کی زیرقیادت ہندوتوا بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے غیرآئینی اقدام کی مذمت کیلئے حتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اسلام آباد میں دفترخارجہ سےڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک ہوگی ۔ سڑکوں پر یوم سیاہ کی مناسبت سے پوسٹرز اور فلیکسز نصب کردیے گئے۔ یوم سیاہ کی تقریبات میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائےگا۔ عالمی برادری سے کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزارتِ تعلیم کے تحت اسکولز اور کالجزمیں بھی یومِ سیاہ تقاریب ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں