کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں باپ کے ہاتھوں دو کمسن بچیوں کے لرزہ خیز قتل کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بڑی بیٹی کو موبائل فون پر کسی سے بات کرنے پر قتل کیا، بڑی بیٹی کو قتل کرتے وقت چھوٹی بیٹی نے دیکھ لیا تھا جس پر اسے بھی مار دیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ بڑی بیٹی موبائل فون پر کسی سے بات کرتی تھی ، منع کرنے کے باوجود وہ بات کرنے سے نہیں رکی، قتل کے وقت چھوٹی بیٹی جاگ گئی تھی، اس نے بڑی بیٹی کو قتل کرتے دیکھ لیا جس پر اسے بھی ماردیا۔ قتل کی جانے والی دونوں کمسن بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد بھائی کے سپرد کردگئیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم میں وجہ موت تیز دھار آلہ سے گلا کٹنے سے ہوئی ۔ پوسٹ مارٹم کے دوران نمونے کیمیکل ایگزامنیشن کے لیے محفوظ کر لیے گئے۔ ممکنہ خدشات کے پیش نظر دونوں بچیوں کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔ کیمیکل ایگزامن رپورٹ میں حقائق واضح ہوجائیں گے