وزیرِاعظم کے نوجوان پروگرام (PMYP) کے تحت ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے، جس میں ابتدائی مرحلے میں 200 نوجوان ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کی آن لائن تربیت دی جائے گی۔
پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی صورت ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔
یہ منصوبہ NAVTTC، Uni Services International اور ITMC China کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت شرکاء کو پاکستان اور چین کے اداروں سے مشترکہ اسناد دی جائیں گی۔