دبئی سانحہ کارساز کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے شہداء کی روح کےایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد پیپلز پارٹی گلف کی جانب سے دوبئی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا پروگرام کی میزبانی جوائنٹ سیکریڑی پی پی پی گلف نورمگسی نے کی،







امارات کی تمام ریاستوں سے جیالوں کی کثیر تعداد میں شرکت ،پروگرام کی باقائدہ شروعات و نظامت و تلاوت قرآن پاک سیکریڑی انفارمیشن پی پی پی گلف ذوالفقارعلی مغل نے کی دعا و نعت رسول مقبول صلى الله عليه وسلم ڈاکٹر اکرم شہزاد نے کروائی پروگرام کی صدارت صدر پی پی پی گلف میاں منیر ہانس نے کی شرکاء پروگرام جن میں ملک محمد اسلم ایڈیشنل جنرل سیکریڑی پی پی پی گلف سوشل میڈیا صدر کریم امیر علی ، نائب صدر پی پی پی یواے ای قیصر آفریدی ، نائب صدر ممتاز جونیجو ،اعجاز لاشاری، نوفل عالم ، عارف جان ،نیاز حسین کھوسو، ساقب شیخ، شبیر سدھایو، مجاہد مگسی، رئیس اماد، دا نیش حیدری، حسن نوھانی، رفیق کھیڑو،ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا پیپلزپارٹی شہدوں کی جماعت ہے اور ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کبھی فراموش نہیں کرسکتے پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پیپلزپارٹی کی دی گئی لیڈر شپ کی اور جیالوں کی جان کی قربانیاں کو پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی بات کی ہے اس کے لیے جدوجہد کی ہے اور یہ سلسلہ جو بانی جمہوریت شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے شروع کیا تھا اور اپنی جان کی قربانیاں دی اُس فلسفہ اور ویژن کو چیئر مین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری آگے لے کر چل رہے ہیں جب تک پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت نہیں آجاتی یہ سلسلہ چلتا رہے گا، تمام شرکاء نے اس بات کا عزم کیا کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی لیڈرشپ کا کبھی ساتھ نہ چھوڑیں گے ، بعد از سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور ملک محمد اسلم کی والدہ اور عدنان مگسی جو چند دن پہلے وفات پاگئے تھے اُن کے لیے بھی دعا مغفرت کی گئی ۔ پاکستان اور یواے ای دوستی و ترقی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔












