پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا

پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا۔ ہائپرل اسپیکٹرل ایمجنگ سیٹلائٹ ایچ ایس ون 130 بینڈ پر مشتمل ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا، سپارکو نے چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایچ ایس 1کامیابی سے لانچ کیا۔ یہ جدید سیٹلائٹ جدید ترین ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

سیٹلائٹ سیکٹروں اسپیکٹرل بینڈزمیں انتہائی درست معلومات جمع کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، ایچ ایس ون سےزمین کے استعمال، فصلوں، آبی وسائل، شہری ترقی کا درست تجزیہ ممکن ہوگا۔

بیان کے مطابق ایچ ایس1 کاکامیاب لانچ پاکستان کےخلائی پروگرام میں نیا باب ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےپاکستانی اورچینی سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کو سراہا۔

سپارکو میں پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ سیٹلائٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں سیکرٹری اسپیس ٹیکنالوجی بریگیڈیئر آفتاب نے کہا کہ آج پاکستان کا اسپیس کے شعبے میں تاریخی دن ہے، یہ سیٹلائٹ زمین کے ہر زرے کا مشاہدہ کرے گا۔ یہ ٹیکنالوجی ماحولیاتی نگرانی جنگلات کی کٹائی اورشہروں کی توسیع میں معاون ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں