یونان میں ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔کار میں سوار 5 پاکستانی انافیتا سے ایتھنز جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، کار میں سوار 5 پاکستانی انافیتا سے ایتھنز جا رہے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق مختلف پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا جا رہا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مبشر خان (قصور) اور شعیب اللہ (سیالکوٹ) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں محمد اشفاق، محمد ارسلان اور سعد علی شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
متاثرین میں سے دو کا تعلق سیالکوٹ، دو کا قصور، جبکہ ایک شخص کا تعلق گجرات سے ہے۔ ٹریفک پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔