دبئی وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے ڈ اکٹر تھانی بن احمد الزیودی، متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ تجارت،ابوظہبی میں وزارت میں ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کی گرمجوشی، مہمان نوازی اور مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان قونصلیٹ دبئی کے تجارتی و سرمایہ کاری قونصلر علی زیب خان موجود تھے۔