اسپیس ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ترقی کا سفر جاری ہے۔ پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون 19 اکتوبر کو چین سے لانچ کیا جائے گا۔
سپارکو ترجمان کے مطابق ایچ ایس ون سیٹلائٹ زراعت، شہری ترقی اور ماحولیاتی نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ہے جو 19 اکتوبر کو چین سے خلا میں چھوڑا جائے گا۔ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے ۔
اعلامیے کے مطابق یہ سیٹلائٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں معاون ثابت ہوگا ۔ ہائپر اسپیکٹرل مشن کو قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ سپارکو کے مطابق پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ایپلی کیشنز کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔