پاکستان نے افغان رجیم کی درخواست پر اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی درخواست پر48گھنٹوں کےلیے سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے، شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی طور پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا۔ فریقین تعمیری بات چیت کے ذریعے مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں شدید جانی نقصان کے بعد افغان طالبان نے فائر بندی کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے سرحدی ضلع چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے علی الصبح 3 مقامات پر حملہ کیا جس کا پاک فوج نے مؤثر جواب دیا۔
افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے دیہات اور معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا،ایس پی آر کے مطابق 4 مقامات پر بھرپور جوابی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی رات سے اب تک 200 سے زائد طالبان اور ان کے معاون دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔