حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں

حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدےپرعملدرآمد پوری دیانت داری سے جاری ہے۔

حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کےحوالےکردیں،لاشیں ریڈ کراس کےحوالےکی گئیں جنھیں ایمبولینسز کے زریعے اسرائیل کی فرانزک لیبارٹری پہنچایا گیا۔

حماس نےگزشتہ روز بھی چاراسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالےکی تھیں،فرانزک کےبعد ان لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے،امن معاہدے کےمطابق حماس 20زندہ یرغمالیوں کو رہا کرچکی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کردیں گے اور ممکنہ طور پر یہ عمل پُرتشدد ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں