کراچی: نوجوان کو گاڑی سمیت اغوا، قتل کرکے فرار ہونیوالے 4 ڈاکو جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک

کراچی میں نوجوان کو ڈبل کیبن گاڑی سمیت اغوا کرنے اور قتل کر کے لاش سپر ہائی وے پر پھینکنے والے 4 ڈاکو جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو کے مطابق گاڑی چھننے کا واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں 4 مسلح افراد نے جمالی پل کے پاس سے گاڑی سمیت نوجوان کو اغوا کیا، نوجوان کو قتل کرکے گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔

دو گاڑیوں میں سپر ہائی وے پر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا مغوی نوجوان کے دوسرے بھائی اور والد نے پیچھا کیا تو راستے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے مقتول نوجوان کا بھائی زخمی ہوا۔

جام شورو پولیس نے اطلاع ملنے پر ناکا بندی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں گینگ لیڈر حیدر مہرو سمیت 4 ڈاکو مارے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں