خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،اسمبلی اجلاس کا اعلامیہ آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
تحریک انصاف کا خیبرپختونخوااسمبلی کا ہنگامی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کےلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا،ذرائع کےمطابق اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی،اس دوران خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
،وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا استعفیٰ منظور نہ ہونے کی صورت میں عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کی جا سکتی ہے۔












