غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد، اسرائیلی فوج مقررہ یلو لائن تک پیچھے ہٹ گئی

غزہ جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد شروع ہوگیا،اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں مقررہ یلو لائن تک پیچھےہٹ گئی ۔ پناہ گزین کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں نے بڑے پیمانے پر اپنے گھروں کا رخ کرلیا ۔

مقامی وقت کےمطابق دن بارہ بجےصیہونی فورسز نےبمباری اور گولی باری روک دی،فورسز کو دفاعی پوزیشنز پرتعینات کردیا گیا،گولانی بریگیڈ غزہ کی پٹی سے نکل گئی

پناہ گزین کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کو گھر واپسی کی اجازت مل گئی،مقررہ ساحلی راستے پر ہزاروں فلسطینی شمالی غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔

مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کہتے ہیں،اسرائیلی فوج نے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا،قیدیوں کی رہائی کیلئے اب حماس کے پاس 72 گھنٹے ہیں۔

اپنےعوام سےخطاب میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاحماس کو غیر مسلح کرنے تک اسرائیلی فورسز غزہ میں رہیں گی،پرامن طریقے سے مسئلہ حل نہ ہوا تو ایک بار پھرطاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں