مائیکروسافٹ نے ونڈوز صارفین کو خبردار کر دیا

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے لاکھوں کروڑوں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اگلے ہفتے تک اپنے کمپیوٹرز کو اپ ڈیٹ نہیں کیا تو وہ سائبر حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

ونڈوز 10 کے اجراء کے ایک دہائی بعد مائیکروسافٹ 14 اکتوبر کو آپریٹنگ سسٹم سے اپنی سپورٹ ختم کرنے والا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ آپریٹنگ سسٹم آن لائن خطرات سے تحفظ حاصل نہیں کر سکے گا۔

مائیکروسافٹ ایگزیکٹیو یوسف مہدی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ کمپنی ونڈوز 10 کمپیوٹرز کو مزید سیکیورٹی اور فیچر اپ ڈیٹس اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائسز فنکشن کرنا جاری رکھیں گی لیکن باقاعدگی کے ساتھ ان کو سیکیورٹی اپ ڈیٹس نہیں دی جائیں گی جس سے سائبر حملوں کے خطرات بڑھ جائیں گے۔

اسٹیٹ کاؤنٹر گلوبل اسٹیٹس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تمام ونڈوز صارفین کی 40 فی صد سے زیادہ تعاد پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتی ہے۔

یوسف مہدی کا کہنا تھا کہ ونڈوز 10 پر چلنے والی ایپلی کیشن کوئی مزید سپورٹ نہیں مل سکے گی جس کی وجہ اس کو فیچر اپ ڈیٹس نہ ملنا ہوگا۔ نتیجتاً کچھ ایپس کام کرنا بند کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں