شکارپور میں سلطان کوٹ کے قریب سومرواہ پر ریلوےٹریک پر دھماکا ہوا ہے،جس سے،4افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکےسےپشاورسےکوئٹہ جانےوالی جعفرایکسپریس کی دوبوگیاں ٹریک سےاترگئیں، دھماکے میں زخمی چار افرادکو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،تاکہ تعین کیا جاسکے کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی۔