روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو واضح کردیا ہے کہ روس فلسطینی ریاست کے حق میں ہے۔
کریملن کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان نے مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال اور صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر گفتگو کی ہے۔
صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ، ”اُمید ہے کہ غزہ میں امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پلان پر عمل درآمد ہوگا۔“
رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے نیتن یاہو سے ایران کے ایٹمی منصوبے اور شام میں استحکام پر بھی بات چیت کی ہے۔
پیوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان آخری ٹیلیفونک بات چیت اگست میں ہوئی تھی۔












