دبئی (خالد محمود گوندل) پاکستان کی سب سے بڑی کنسٹرکشن کمپنی ZKB کے مالک حاجی محبت خان نےگزشتہ دن سمارا گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں سمارا گروپ کے اونر اور پختون بزنس کمیٹی کے صدر انجینئر محمد زبیر سے ملاقات ہوئی۔


ملاقات میں تعمیراتی شعبے میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر Huawei کے ریجنل منیجر محمد شہباز خان اور وقار خان بھی موجود تھے۔












