برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی ’بائے ون گیٹ ون فری‘ ڈیلز پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟

برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء پر دی جانے والی ’بائے ون، گیٹ ون فری‘ ڈیلز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق حکومت نے یہ اقدام موٹاپے پر قابو پانے اور خاص طور پر بچوں کو غیر صحت مند غذا کے نقصانات سے بچانے کے لیے اٹھایا ہے۔ اس فیصلے کے تحت غیر صحت مند کھانے پینے کی اشیاء پر ایک کے ساتھ ایک فری ڈیلز ختم کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ پابندی سپر مارکیٹوں، بڑی دکانوں اور آن لائن اسٹورز پر نافذ ہوگی، جب کہ ریستوران اور کیفیز میں بعض مشروبات کی مفت ری فل آفرز پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔
اس حوالے سے برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کو صحت مند اور خوشگوار زندگی دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے، کیونکہ موٹاپا نہ صرف انہیں زندگی کی بہترین شروعات سے محروم کرتا ہے بلکہ طویل مدتی صحت کے مسائل کا بھی باعث بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں