برطانوی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن پر قابو پانے کیلئے نیا پلان متعارف کرا دیا۔
وزیراعظم کیئراسٹارمر نے برطانیہ کےتمام بالغ رہائشیوں کیلئےڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ جاری کرنےکا اعلان کردیا، نوکری اور مکان کرائے پر لینے کیلئے برٹ کارڈ لازمی ہوگا۔
برطانوی حکومت تمام قانونی رہائشیوں کو یہ کارڈ مفت مہیا کرےگی،برطانوی میڈیا کےمطابق کارڈ ایک مرکزی ڈیٹا بیس کےساتھ منسلک ہوگا،جس سےغیرقانونی تارکین وطن کی نشاندہی کرنےمیں آسانی ہوگی۔