معروف سینئر سیاستدان اور سماجی رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے حال ہی میں دستخط ہونے والے پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کو “تاریخی سنگ میل” قرار دیا ہے جو ان دونوں بھائی ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
ترجمان سید شفقت علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے لئے “دور رس اثرات” کے ساتھ “اہم سنگ میل” قرار دیا ہے۔
معروف سیاستدان سید شفقت علی شاہ نے زور دیا کہ یہ معاہدہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا، خطے میں مزید امن اور استحکام کو فروغ دے گا، اور نجی شعبے کے لئے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دیتا ہے جس کیلئے اس معاہدے نے ایک پرجوش سیاسی حمایت حاصل کی ہے۔ انہوں نے اسے ایک “تاریخی اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدہ” قرار دیا جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے جذبات، دوستی، اور بھائی چارے کی تصدیق کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور بھائی چارے کے تعلقات کو وسعت دے گا، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، اور کاروباری رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے نئے راستے کھولے گا۔ سید شفقت علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ دفاعی تعاون میں اضافہ دونوں ممالک کی معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔