عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کیلئے وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عمرہ کمپنیوں کی فہرست ہجری سال 1447 کیلئےقابل عمل ہے۔ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔
رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے۔ عمرہ زائرین کمپنی سےادائیگی رسیداورمعاہدے کی کاپی بھی لازمی حاصل کریں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کامکمل پیکج بک کرایا جائے۔