پاکستان ریلویز میں بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز میں بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پاکستان ریلویز میں تین مختلف عہدوں پر ایک ہزار اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 81 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کیے جائیں گے جن کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا لازم ہے، ان بھرتیوں میں 69 مرد، آٹھ خواتین اور چارنشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

914 کانسٹیبل جن میں 789 مرد، 89 خواتین اور 39 نشستیں اقلیتی کوٹہ کے لئے مخصوص کی گئی ہیں۔ کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لئے تعلیمی قابلیت میٹرک سی گریڈ رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں