آئی سی سی نے پی سی بی کے میچ ریفری کو ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا

آئی سی سی نے پی سی بی کے میچ ریفری پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پائی کرافٹ کا دونوں کپتانوں کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے معاملے میں کردار نہ ہونے کے برابر تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آ ئی سی سی حکام کی اکثریتی رائے ہے کہ پائیکرافٹ قصوروار نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی میچ اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست منظور نہیں کرے گا۔

اینڈی پائی کرافٹ ایشیا کپ میں میچ ریفری کے فرائض جاری رکھیں گے، واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان نے آ ئی سی سی کو کہا تھا کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹایا نہ گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے باقی میچ نہیں کھیلے گا، اگر آئی سی سی میچ ریفری کو نہیں ہٹاتا تو پاکستان باقی میچوں سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں