کراچی:کمرشل اور انڈسٹریل صارف کے بل میں 350 روپے کا اضافہ

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق کے ایم سی نے کمرشل اور انڈسٹریل صارف کے بل میں 350 روپے کا اضافہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ کمرشل اور انڈسٹریل صارف سے پہلے 400 اور اب 750 روپے لیے جائیں گے۔ میونسپل کمشنرافضل زیدی کے مطابق شہریوں سے ایم یو سی ٹی کی مد میں کوئی نئے چارجز نہیں لیے جا رہے، ماضی میں 5ہزار روپے انڈسٹریل اور کمرشل صارفیں سے لیے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میئرکراچی نے ٹیکس ابتدائی طور پر400 روپے کیا جسے اس بجٹ میں بڑھایاگیاہے، ٹیکس بڑھنے کے باوجود اب بھی ماضی کے حساب سے 85 فیصد کم لیاجا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کاہائی وولٹیج ٹاکرا، شائقین کا جوش و جذبہ آسمان پر ، میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑادھچکا میونسپل کمشنر کا کہنا تھاکہ میونسپل ٹیکس سے فائربریگیڈ اور سڑکوں کی بحالی کا کام ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں