نوکیا کا اسمارٹ فون X200 جلد صارفین کو دستیاب، قیمت کیا ہے؟

ایچ ڈی ایم گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد نوکیا X200 الٹرا اسمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کرے گا، جس میں 200 میگا پکسل کے کیمرے اور 18100 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری شامل ہوگی۔

نوکیا X200 الٹرا میں 7.89 انچ کا سپر ایمولیڈ ڈسپلے 4K ریزولوشن اور 122 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے، جسے کورننگ گوریلا گلاس پروٹیکشن حاصل ہوگا۔ نیا ڈیوائس اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا اور اس میں اسنیپ ڈریگن 8 جن 1 چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔

فون میں 12جی بی، 16 جی بی ریم اور 128جی بی، 256جی بی اور 512جی بی اسٹوریج آپشنز دیے جائیں گے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج کو مزید 1TB تک بڑھایا جا سکے گا۔

کیمرہ سیٹ اپ میں 200میگاپکسل مین لینز کے ساتھ 3 مزید لینز شامل ہیں جن میں 200 ایم پی، 16ایم پی اور 16ایم کے سینسر موجود ہوں گے۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 64ایم پی فرنٹ کیمرہ فراہم کیا گیا ہے۔

بیٹری کے اعتبار سے نوکیا X200 الٹرا میں 18100mAh کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے جو فاسٹ اور وائرلیس ریورس چارجنگ کی سہولت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوائس میں 5G کنیکٹیوٹی، وائی فائی، بلیوٹوتھ اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔

نوکیا X200 الٹرا کی قیمت تقریباً 391 ڈالر متوقع ہے جبکہ اسے سال کی آخری سہ ماہی میں مارکیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں