وفاقی حکومت نے ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر 2025 (بروز ہفتہ) کو عید میلاد النبیﷺ (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں