امریکی فوج نے وینزویلا سے نکلنے والے جہاز پر حملہ کرکے 11 افراد کو ہلاک کردیا۔ امریکا نے حال ہی میں کیریبئن میں بحری بیڑا تعینات کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا سےنکلنے والے منشیات سے بھرے جہاز پرحملہ کیا ہے، حملےمیں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کے مطابق وینزویلا سے منشیات امریکا اور خطے کے دیگرممالک میں اسمگل کی جاتی ہے، امریکی صدر کہہ چکے ہیں فوج علاقے میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ لوگوں کےخلاف کارروائی کرے گی۔